یا رب _____!!
میں ایک کھلونا مٹی کا
تیرے کُن سے جو تخلیق ھوا
تیرے کرم نے ذی روح کیا مجھے
تیرے حکم سے سانسیں چلتی ھیں
تیرے فضل سے ھستی قائم ھے
تو اول تو ھی آخر ھے
تو ظاھر ھے تو باطن ھے
اِک اور کرم فرما مجھ پہ
میرے سارے زنگ اتار یا رب
اور اپنا رنگ چڑھا مُجھ پہ
میں نے جب بھی اپنا معامله
تیرے ھاتھ دے کہ صبر کیا
تو سدا ھی تو نے کرم کیا
تیرا شکریہ
تیرے روبرو جو یہ سر جھکا
جو تھا آنسوؤں میں رکارکا
تو نے پالیا وه بھی مدعا
تیرا شکریہ
میرا راستہ جو گنجل ھوا
تو نے رھبری کی غیب سے
وھیں بھیج اپنا پتہ دیا
تیرا شکریہ
میں بشر تھا رستہ بھٹک گیا
تیرا حکم صرف نظر کیا
تو نے پھر بھی اپنا کرم کیا
تیرا شکریہ
میرا کاسہ چھیدوں بھرا رہا
ملا پھر بھی مجھ کو سدا بھرا
میرے حال پہ یہ تیری عطا
تیرا شکریہ
سبحان اللہ وبحمدہ.... سبحان الله العظيم
0 comments:
Post a Comment
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●
pdf نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب
فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت
(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ( بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں
میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان
شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔
★=====★
♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥
⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙