♥بِسّمِ اللَّہِ الرّ حمٰنِ الرَّحیم♥
تیسری صدی کے جن محدثین اور علماء راسخین نے علم حدیث کی تنقیح اور توضیح کے لیے متعدد فنون ایجاد کیے اور اس علم کی توسیع اور اشاعت میں گراں قدر خدمات انجام دیں ان میں امام مسلم بن حجاج القشیری رحمۃ اللہ علیہ کا نام نمایاں طور پر سامنے آتا ہے ۔امام مسلم فن حدیث کے اکابر ائمہ میں شمار کیے جاتے ہیں۔امام مسلم فن حدیث میں عظیم صلاحیتوں کے مالک تھے، حدیث صحیح اور سقیم کی پہچان میں وہ اپنے زمانہ کے اکثر محدثین پر فوقیت رکھتے تھے........ زیر ںظر مجموعہ حدیث بنام "صحیح مسلم شریف" امام مسلم بن حجاج القشیری رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ہے۔صحیح مسلم شریف کتب صحاح ستہ میں صحیح بخاری شریف کے بعد شمار کی جاتی ہے ۔امام مسلم بن حجاج رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی احادیث کو انتہائی محنت اور کاوش سے ترتیب دیا ہے ۔حسن ترتیب اور تدوین کی عمدگی کے لحاظ سے یہ صحیح بخاری شریف پر بھی فوقیت رکھتی ہے اور زمانۂ تصنیف سے لے کر آج تک اس کو قبولیت عامہ کا شرف حاصل رہا ہے........... امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح کی تالیف کا سبب خود بیان فرمایا ہے وہ لکھتے ہیں کہ مجھ سے میرے بعض تلامذہ نے درخواست کی کہ میں احادیث صحیحہ کا ایک ایسا مجموعہ تیار کروں جس میں بلا تکرار احادیث کو جمع کیا جاۓ۔ چنانچہ ان کی درخواست پر میں نے اپنی صحیح کی تالیف کی۔ امام سلم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی جامع صحیح میں احادیث وارد کرنے کی یہ شرط مقرر کی ہے کہ حدیث کو نقل کرنے والے تمام راوی مسلم، عارل ، ثقہ، متصل، غیر شاذ، اور غیر معلل ہوں۔ ثقہ کا میعار امام مسلم کے نزدیک یہ ہے کہ وہ راوی طبقہ اولی اور ثانیہ سے ہوں ۔امام مسلم نے اپنی صحیح میں حدیث وارد کرنے کی ایک یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ اس حدیث پر اجماع ہو چکا ہو

صحيح مسلم جلد 2
صحيح مسلم جلد 3


0 comments:
Post a Comment
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●
pdf نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب
فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت
(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ( بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں
میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان
شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔
★=====★
♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥
⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙